Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب سے پچپن پاکستانیوں کو نکال دیا گیا

سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے اپنے تازہ اقدام کے تحت اپنے ملک سے پچپن سے زائد پاکستانیوں کو نکال باہر کر دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی آل سعود حکومت، اکتوبر دو ہزار سولہ سے اب تک رہائش پرمٹ نہ ہونے، قوانین کی خلاف ورزیوں اور سیکورٹی تشویش کی بنا پر انتالیس ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک سے نکال چکی ہے۔

اس وقت تقریبا اسّی پاکستانی شہری، سیکورٹی مسائل اور یا دہشت گردانہ جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں بھی بند ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں اور اداروں نے غیر ملکی محنت کشوں کے ساتھ سعودی حکام کے جارحانہ رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں تقریبا نو لاکھ پاکستانی شہری نہایت کم اور معمولی تنخواہوں میں محنت مزدوری کر رہے ہیں۔

ٹیگس