Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: آئل ٹینکر کے حادثے میں سینکڑوں افراد جاں بحق و زخمی

مشرقی پاکستان میں ایک ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر کے پلٹنے اور اس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک سو تئیس سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاؤلپور میں احمد پورشرقیہ کے قریب  اتوار کی صبح ایک آئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس کے بعد لوگ آئل ٹینکر سے پیٹرول اکٹھا کرنے کے لیے جمع ہو گئے اور اسی دوران آئل ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا جس میں ایک سو تئیس سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے اور وہاں موجود ایک سو بیس سے زائد دیگر افراد بری طرح جھلس گئے اور آئل ٹینکر کے پاس سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جھلسے ہوئے افراد کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹیگس