Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان الزام تراشی کے بجائے دہشت گردی روکے، پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان الزام تراشی کے بجائے دہشت گردی کا ٹھوس بنیادوں پر مقابلہ کرے۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی بابت سخت خبردارکیا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے کوئٹہ اور پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بارے میں کہا کہ دہشت گرد گروہ، پاکستانی عوام کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پاکستانی فوج انہیں ایسا کر نے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

ٹیگس