Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی پہلی سماعت

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ کمیٹی رپورٹ پر پہلی باضابطہ طور پر سماعت کی۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔
رپورٹوں کے مطابق سماعت سے قبل وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحٰاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات عدالت کے روبرو پیش کیے۔
اس موقع پر حزب اختلاف کی جماعاتوں اور حکومت کے نمائندے بھی عدالت میں موجود تھے۔
اس موقع پر عدالت کے اطراف میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے اور اسلام آباد کے ریڈ زون کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔
اس رپورٹ میں نواز شریف سمیت شریف خاندان پر کئی الزامات اور اس سے متعلق شواہد سامنے لانے کی بات کی گئی ہے۔

کیس کی اگلی سماعت اٹھارہ جولائی کو ہو گی۔

ٹیگس