Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  •   کشمیر و فلسطین کے عوام کی حمایت کا اعلان

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کے مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور صیہونی فوجیوں اور ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے دنیا بھر کے مظلوموں اور خاص طور سے کشمیری عوام کی حمایت کی قدر دانی کی اور اسے انتہائی اہم قرار دیا۔
اجلاس کے شرکا نے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم اور اسرائیل کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی سرکوبی کی حمایت کیے جانے کی بھی مذمت کی۔
ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے شرکا نے امت مسلمہ کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی اور دفاعی تعلقات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ٹیگس