Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور امریکہ کے اختلافات

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں اسٹریٹجک استحکام کے حوالے سے ہمارے امریکا کے ساتھ تحفظات اور اختلافات ہیں ۔

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اس ملک کے ایوان بالا سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ خطے میں اسٹرٹیجک استحکام کے حوالے سے ہمارے امریکہ کے ساتھ تحفظات اور اختلافات ہیں تاہم معاملات حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے اور یہی دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہماری پالیسی ہو گی۔

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ الائنسز تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن مفاد مستقل ہوتے ہیں۔ پاکستان نے اپنی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ کرے گا۔  پاکستان کی خارجہ پالیسی کو خطے کے بدلتے حقائق کا بخوبی علم ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ ہم شنگھائی تنظیم کا حصہ بنے، روس سے ہمارے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، ہم ون بلٹ روڈ کا اہم حصہ بنے، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مثبت اور مستحکم ہیں اور آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حال میں ہی کشمیر کے عوام کی جدوجہد کے حق میں بیان دیا جب کہ حال میں ہی ایس سی او سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا اور یہ باتیں اس تاثر کی نفی کرتی ہیں کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے۔

ٹیگس