Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ نے پاکستان کا کولیشن سپورٹ فنڈ روک لیا

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کو مالی سال دو ہزار سولہ سترہ کے لئے فوجی امداد کی مد میں مختص رقم نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ پاکستان کی امداد روکنے کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے کانگریس کو دی جانے والی وضاحت کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کے خلاف سخت گیر پالیسیاں اپنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں جب امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو دی جانے والی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ نے اس سے قبل سن دوہزار سولہ میں بھی پاکستان کی تین سو ملین ڈالر کی فوجی امداد روک لی تھی۔

ٹیگس