Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی امریکہ پر کڑی نکتہ چینی

پاکستانی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے دوہرے میعاروں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشیوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو نظر انداز کرنا ہے اور یہ امر ہمارے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے اور دہشت گردوں کے ایک ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا جائے گا۔
 امریکہ اور پاکستان کے فوجی حکام کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں انجام پائی ہے جب افغانستان اور پاکستان سمیت خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے۔ خطے میں جنگ کی شعلے بھڑکانا امریکہ کی دیرنیہ پالیسی کا حصہ  ہے تاکہ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی اور مداخلت کا جواز پیدا کیا جاسکے۔

ٹیگس