Jul ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے صیہونی مظالم کی مذمت

پاکستان نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی انتظامیہ کے ظلم اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی مظالم پاکستان کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجدالاقصیٰ کی بندش اور نہتے فلسطینیوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر تحفظات ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت بند کی جائے۔

اسرائیل کے اقدامات عالمی انسانی حقوق اورعالمی اقدار کے منافی ہیں اور اس کڑے وقت میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بنیادی حقوق کے مطالبے پرفلسطینی حکومت کے ساتھ ہیں اورایک آزاد و خود مختار فلسطینی حکومت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

ٹیگس