Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی دفتر خارجہ طلب

پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس پر پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن پر جاری فائرنگ پراحتجاج کیا۔ ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہندوستان مسلسل کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی تھیں۔ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں اور دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور متاثرہو چکے ہیں۔

ٹیگس