Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۲۲:۲۶ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکہ، دسیوں جاں بحق اور زخمی

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکے میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے پرانے پشین اسٹاپ پر خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں - امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے - دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی - دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ کئی ہے - تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے - پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا ہے - پولیس اس بات کی بھی تحقیق کررہی ہے کہ دھماکہ خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے - جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہ کوئٹہ شہر کا انتہائی مصروف علاقہ ہے اور اس کے ارد گرد بڑے بڑے سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں -