Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۳:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، سابق ایم پی اے سمیت 3 افراد قتل

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہاشم خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 پاکستان کے قبائلی علاقےلوئردیر کے شاہ عالم بابا میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جس سے ہاشم خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم خان اپنے2 ساتھیوں کےساتھ گاڑی میں موجود تھے،واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ٹیگس