Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے، پانچ افراد جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں بم دھماکے میں تحصیلدار فواد علی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں لیویز کو نشانہ بنایاگیا- اب تک پانچ افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق تکفیری مدارس اور ادارے پاکستان کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔