Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 6 ہلاک 30 زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوئے۔

پاکستانی فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 شہری جاں بحق جب کہ 15 خواتین اور پانچ بچوں سمیت  26 شہری زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ہندوستان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے ارنیہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 عام شہری زخمی ہو گئے اور 2 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس