Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر اعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جمعے کی صبح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام برسوں سے ظلم و ستم کا شکار چلے آرہے ہیں اور اسرائیل اور ہندوستان کے ہاتھوں فلسطینیوں اور کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔شاہد خاقان عباسی نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔پاکستان کے وزیر اعظم نے تمام ملکوں کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ عراق اور شام میں بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کے خلاف امریکی موقف پر کڑی نکتہ چینی کی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ خطے اور افغانستان کے لیے امریکی پالیسیاں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکیس اگست کو واشنگٹن کی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

ٹیگس