Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ

لائن آف کنٹرول پر ھندوستان اور پاکستان کے سیکورٹی فورس کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں چھے افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جمعے کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر ہندوستان اورپاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بدستور جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے چارواہ اور ہرپال سیکٹروں میں واقع رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔پاکستانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھی ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے اور کنٹرول لائن پر واقع ہندوستانی مورچوں پر حملے کیے ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں چھتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت چار پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر اکثر جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔

ٹیگس