Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں

پاکستان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان کے کشمیر سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی مندوب ٹیپو مسعود کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا جنوبی ایشیا میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا سرحد پار دہشتگردی کا الزام بے بنیاد ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔

پاکستانی مندوب ٹیپو مسعود نے کہا کہ افغانستان کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے اور پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کر کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے پر توجہ دی جائے اور افغان حکومت مہاجرین سے متعلق اپنی حکمت عملی طے کرے۔

 

ٹیگس