Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر پاکستان کی تاکید

پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مختلف میدانوں منجملہ اقتصادی میدان میں ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تعاون کی توسیع پر تاکید کی-

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں ایران کو پاکستان کا قدیمی دوست بتایا اور کہا کہ اسلام آباد کی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کی توسیع  کو خاص اہمیت دیتی ہے-

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے نیویارک میں انجام پانے والی ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی حالیہ ملاقات کو اہم بتایا اور کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر منتج ہوں گی-

ٹیگس