Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں ہفتہ دفاع مقدس کی تقریب

ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے میں منقعدہ اس تقریب میں پاکستانی فوج کے بعض اعلی عہدیداروں، مختلف ملکوں کے فوجی اتاشیوں، معزز شخصیات اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر، ہفتہ دفاع مقدس کی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس تقریب میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں اور تجزیہ نگاروں کی بھی قابل ذکر تعداد شریک تھے۔
اسلام آباد میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور فوجی اتاشی محسن ریاضت نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس تقریب کے آغاز میں ایران و پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور دوستی کی علامت کے طور پر دونوں ملکوں کے قومی پرچموں سے مزین ایک کیک بھی کاٹا گیا۔
ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ایران اور پاکستان کو ایک دوسرے کا دوست اور برادر ملک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے ایران اور پاکستان ایک ہی قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے اشتراکات پائے جاتے ہیں۔

ٹیگس