Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے حملے میں چار پاکستانی فوجی افسروں کی ہلاکت

پاکستانی فوج نے افغانستان کی سرحد کے قریب وادی راجگال میں ہونے والے ایک حملے میں اپنے چار افسروں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

ایسوشی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے ہفتے کی صبح ایک سرحدی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار فوجی افسر ہلاک جبکہ چیک پوسٹ کا کمانڈر شدید زخمی ہو گیا۔
پاکستانی فوج نے حال ہی میں خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں افغانستان کی سرحدوں تک علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر کے یہاں سرحدی چیک پوسٹیں قائم کی تھیں۔
کہا جا رہا ہے کہ فوجی آپریشن کے بعد اس علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گرد افغانستان فرار ہو گئے ہیں اور وہ گاہے بگاہے پاکستانی فورس کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔