Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • کشمیریوں کے لئے پاکستان کی حمایت جاری رہے گی، پاکستانی وزیرداخلہ احسن اقبال

پاکستان کے وزیرداخلہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام کے لئے حکومت پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیرداخلہ احسن اقبال نے ہفتے کو ایک بیان میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام کے لئے پاکستان کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، کشمیریوں کی آواز دنیا والوں تک  پہنچانا اپنا فرض سمجھتی ہے اور یہ کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردارنہیں ہو گا-

پاکستانی وزیرداخلہ نے کنٹرول لائن پر جمعے کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے موقع پر کہا کہ حکومت، گذشتہ روز ہندوستانی فورسز کے حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے-

واضح رہے کہ ہفتے کو لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی گولہ باری میں چھے پاکستانی شہری جاں بحق اور تیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے-

 

ٹیگس