Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں جیل بھرو تحریک شروع حسن ظفر نقوی ساتھیوں سمیت گرفتار

جیل بھرو تحریک کے آغاز میں علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جیل بھرو تحریک کا آغاز آج نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی  کی جانب سے اپنےساتھیوں  سمیت گرفتاری پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوگئی۔

علامہ حسن ظفر نقوی کے ساتھ گرفتاری دینے والوں میں لاپتہ شیعہ رہنما ثمرعباس کے والد، جعفریہ لیگل ایکٹ کمیٹی کے سربراہ تصور ایڈوکیٹ اور امام بارگاہ کے ٹرسٹی رضی حیدر بھی شامل ہیں۔

جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں اگلی گرفتاریوں کا اعلان  بھی کردیا گیا ہے

13 اکتوبر کو مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا احمد اقبال ساتھیوں سمیت گرفتاری دیں گے۔ جبکہ بائیس اکتوبر کو ڈاکٹر عقیل موسی خراسان مسجد سے ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کریں گے۔

ستائیس اکتوبر کو معروف عالم دین مرزا یوسف حسین ساتھیوں کے ہمراہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد سے گرفتاری دیں گے۔

واضح  رہے کہ جیل بھرو تحریک شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جارہی ہے جو کہ لاپتہ افراد کی رہائی تک جاری رہے گی۔

ٹیگس