Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • پاناما بین الاقوامی سازش تھی، خواجہ سعد رفیق

پاکستان کے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی لیکن ہم نے اداروں پر سازش کا الزام نہیں لگایا ۔

پاکستان کے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما ایک بین الاقوامی سازش تھی لیکن جب یہ پاکستان آئی توجمہوری مخالفین  نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا جب کہ واٹس ایپ کال پر بنائی گئی متنازع جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ایک اقامے کی بنیاد پر وزیراعظم کو نکالاگیا۔

پاکستانی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہم سب نے کی ہیں لیکن فیصلوں پر تنقید کا مقصد محاذ آرائی نہیں ہے اور فیصلوں پر تنقید ہوتی ہے یہ پہلا فیصلہ نہیں جس پر تنقید ہورہی ہے جب کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے گھرجانا اور سب کو اپنا موقف بیان کرنا ہمارا حق ہے۔

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کومعلوم تھا بل پیش ہورہا ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں تھے جب کہ جمعیت علمائے اسلام کے رکن نے اعتراض اٹھایا کہ غلطی ہوگئی اسے ٹھیک کرو، جس پر پرانا حلف نامہ دوبارہ بحال کردیا گیا۔

 

ٹیگس