Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • مکتب اہلبیت کے پیرو گمشدہ شیعہ مسلمان نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مکتب اہلبیت سے تعلق رکھنے والے گمشدہ شیعہ مسلمان نوجوانوکی فوری بازیابی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کراچی میں بغدادی تھانے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفرنقوی سے ملاقات کے بعد تھانے کی حدود میں ہی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گمشدہ نوجوانوں کی بازیابی کے معاملے میں حکومتی رویّے پر شدید تنقید کی-

انہوں نے کہا کہ گمشدہ شیعہ مسلمان نوجوانوں کی بازیابی تک جیل بھرو تحریک جاری رہے گی-

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے شروع ہونے والی اس تحریک کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے۔ علامہ ناصرعباس جعفری نے ملکی سیاست پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو آپس میں ٹکرانے کی پالیسی پر کام کر رہی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر مقدم کر رکھا ہے اور وہ قومی سیکٹر کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے بجائے نجی کارخانوں اور فیکٹریوں کو بڑھاوا دینے میں لگے ہوئے ہیں-