Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • پانچ غیر ملکی یرغمال بازیاب

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرکے 5 مغربی یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا، امریکی خفیہ ادارے یرغمالیوں کو تلاش کر رہے تھے گزشتہ روز مغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا تھا اور امریکی خفیہ اداروں نے ہی 11 اکتوبر 2017 کو ان کی پاکستان منتقلی کی معلومات دیں جس پر پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا اور مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پانچ غیر ملکی شہریوں کو بازیاب کرانے پر پاکستانی حکومت اور فوج کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں نے مل کر مغویوں کو بازیاب کرایا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا جس میں ایک کینیڈین، اس کی امریکی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

ٹیگس