Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان فوج کے سربراہ کا حکومت کو انتباہ

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی سیاسی اور اقتصادی مشکلات کی بابت حکومت کو سخت خبردار کہا ہے کہ سابق سویت یونین سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویت یونین فوجی لحاظ سے طاقتور ملک تھا لیکن سیاسی کشمکش اور اقتصادی بدحالی کی وجہ سے کئی ملکوں میں بٹ گیا۔پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اگر ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پاکستان کو بھی سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیاسی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اقدامات ہی ملک کی سیاسی اور اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کا بہترین طریقہ ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ٹیگس