Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرفائرنگ ایک ہلاک5 زخمی

لائن آف کنٹرول پر ستوال اور نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے ایک شہری ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فوج نے ستوال اور نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جب کہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے شہری آبادی کےعلاوہ تتری نوٹ، مانوا، ستوال اور بالاکوٹ، پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

ٹیگس