Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: دھماکوں میں4 اہلکارہلاک

پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ آج صبح پاک افغان سرحد کے قریب تین بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے جس کے باعث سکیورٹی فورسز کی گاڑی نشانہ بنی اور4ایف سی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

 دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں اورہلاک شدگان کی میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس