Oct ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان:261 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 261 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں نوازشریف کے داماد کیپٹین صفدرسمیت 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 سینٹرز، 71 ایم این ایز، پنجاب اسمبلی کے 84 اراکین، سندھ اسمبلی کے 50، خیبرپختون خوا کے 38 اور بلوچستان کے 11 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس