Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، 7 پولیس اہلکارہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ میں سریاب روڈ شالکوٹ کےعلاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں نیوسریاب کےعلاقے میں آج صبح دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے ٹرک میں 35 سے زائد اہلکارسوارتھے، شہر کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورطبی عملہ الرٹ ہے۔

دوسری جانب پولیس اورایف سی نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا اورعلاقے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ سر فراز بگٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش حملہ تھا۔

 

ٹیگس