Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان کا احتجاج

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر نے افغانستان و پاکستان کی سرحد کے قریب ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

افغانستان کی سرحد کے قریب واقع کرم ایجنسی پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے تین ڈرون حملوں میں دسیوں افراد مارے گئے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر مصدق ملک نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے خلاف اور پاکستان کے اندرونی امور میں مداخلت ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہیں۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں وہ دہشت گردوں کو نشانہ بناتا ہے جبکہ پاکستان کی حکومت نے اس قسم کو حملوں پر ہمیشہ احتجاج کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی نئی حکمت علی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔