Oct ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں کل سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیو سریاب دھماکہ کے بعد رات گئے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے پولیس مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ ہر چند کہ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ہلک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کس گروہ سے ہے تاہم کوئٹہ میں کاالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور بی ایل اے عوام اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ کل کوئٹہ کےنیوسریاب کےعلاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا، جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی اور7 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ٹرک میں 35 سے زائد اہلکارسوار تھے جبکہ کل ہی کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پربھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹرعبدالسلام بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ 

ٹیگس