Oct ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں صمصام چھے پاکستان میں شروع ہوگئی ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد سعودی فوج کے تربیتی پروگرام کو توسیع دینا اور دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے رواں ہفتے کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں دوسری بار انجام پارہی ہیں۔ پچھلے کئی عشروں سے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کا انتہائی قریبی اتحادی تصور کیا جاتا ہے۔

ٹیگس