Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان و پاکستان کے سرحدی علاقے پر امریکی ڈرون حملہ

افغانستان و پاکستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے جمعے کو افغانستان کے خوش کرّم سرحدی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے-

اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ڈرون طیاروں نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران کم سے کم ستّر بار بمباری کی جس کے نتیجے میں تیس افراد مارے گئے-

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہی اپنے علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں پر تنقید کی ہے اور اسے اپنے اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے-

 

ٹیگس