Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • فلسطین:غیرقانونی بستیوں کی تعمیرکی مذمت

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیرکی پالیسیوں پرشدید تنقید کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مشرق وسطی پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل عالمی امن اورسلامتی کے لئے لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پرغیرقانونی قبضے کو 50 سال بیت چکے اور فلسطینی عوام آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش سے محروم ہیں جبکہ1967 ء سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کے طورپرہی مشرق وسطی میں پائیدارامن کی ضمانت ہے۔

 ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے قاہرہ میں فتح اورحماس کے درمیان سیاسی مفاہمت کا تاریخی کامیابی کے طور پرخیرمقدم کیا، پہلے قدم کے طورپر غزہ سے غیر قانونی اور ظالمانہ محاصرہ کو اٹھایا جانا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی پالیسوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بستیوں کی تعمیرفلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش ہےجسے روکا جائے۔

 

ٹیگس