Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • کراچی میں 8 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے۔

ابھی تک حکام نے دہشتگردوں کے بارے میں نہیں بتایا کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے لیکن کراچی میں طالبان اور دیگر تکفیری گروہ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ٹیگس