Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • پاک ایران مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی مزید سخت

پاکستان ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی مزید سخت کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستان کے سفیرآصف علی خان درانی نے تہران میں 23 ویں بین الاقوامی پریس نمائش کے موقع پرکہا کہ ان کا ملک پاک ایران مشترکہ سرحد کے قریب علاقوں پر مزید سرحدی فورسز کی تعیناتی کا ارادہ رکھتا ہے۔.

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پاکستان کی حکومت مستقبل قریب میں 10 ہزار مزید سیکورٹ اہلکار تعینات کرے گی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ عمل دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر دہشت گردوں سمیت مختلف جرائم پیشہ عناصر کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے سلسلے میں انجام پارہا ہے.

پاکستان کے سفیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی روابط پراپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کا تجارتی حجم گذشتہ ایک سال کے دوران 23 فیصد بڑھ چکا ہے.

واضح رہے کہ دارالحکومت تہران میں 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی پریس نمائش ایک خصوصی تقریب کے بعد باقاعدہ طور پراختتام پذیر ہوگئی۔ اس نمائش میں 940 میڈیا کے مختلف اداروں نے شرکت کی.

اس نمائش کے موقع پر مختلف ورکشاپس کا انعقاد ہوا جس میں عصر حاضر میں میڈیا کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا.

 

ٹیگس