Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • بلوچستان، خودکش حملہ ڈی آئی جی پولیس ہلاک

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سویرے پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی حامد شکیل درانی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ پر چمن ہاوسنگ سکیم کے قریب ڈی آئی جی حامد شکیل درانی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حامد شکیل سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں امدادی ٹیموں نے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈی آئی جی حامد شکیل درانی اور ان کا ڈرائیور ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جبکہ بعض ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں اے آئی جی پولیس حامد شکیل کو نشانہ بنایا گیا ہے، اے آئی جی جیسے ہی اپنے گھر سے نکلے چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب حملہ آور نے ان کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

ٹیگس