Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں امام بارگاہ باب کربلا کو نشانہ بنانے کے لیے آنے والے تین دہشت گرد رینجرز کی کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔
رینجرز ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس اداروں نے اطلاع دی تھی کہ دہشت گرد چہلم امام حسین ع کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
رینجرز ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے روہڑی میں قائم باب کربلا امام بارگاہ کے قریب چیکنگ کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔
 رینجرز اہلکاروں نے تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
رینجرز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا تاہم ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ٹیگس