Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • مذہب کا پیروکار دہشت گرد نہیں

منہاج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ 2 روزہ عالمی امن کانفرنس منعقد ہوئی۔

عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کےاسکالر ڈاکٹرایڈرائن فیلڈمن سنگاپور کے اسکالر ڈاکٹر روہان گنارٹا، ملائشیاء کےاسکالر ڈاکٹرآغس یوسوف، خرم نواز گنڈا پور اور بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان نے کہا کہ کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، مذہبی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کیا جائے تو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کا سچا پیروکار دہشت گرد نہیں ہو سکتا، بین الاقوامی مکالمے  سے انتہا پسندانہ بیانیے کو رد کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی اسکالرز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام پڑھے لکھے طبقات طلباء و طالبات ہر قسم کے انتہا پسندانہ رویوں سے نفرت کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں اسلامی تعلیمات میں انتہا پسندی اور تنگ نظری نہیں۔ پاکستان کے عوام امن پسند اور مذہب سے محبت کرنے والے ہیں، ہر مذہب امن اور محبت کی تعلیم دیتا ہے۔

ٹیگس