Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن کے لئے ایران پاکستان تعاون پرتاکید

پاکستان کی قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسلام آباد افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اسلام آبا علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ایران و افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے باہمی تعاون کے لئے تیار ہے۔
پاکستانی قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین نے پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ ایران کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بے شمار مثبت اقدامات خاص طور پر دونوں ملکوں کی سرحدی سیکورٹی کے لئے ایک نقطہ آغاز تھا۔
خسرو بختیار نے افغانستان میں امریکا کی شکست کو امریکی حکام کے لئے درس عبرت قراردیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی حکام فوج کشی کے بجائے کسی دوسرے حل کے بارے میں سوچیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف کے حالیہ دورہ ایران کو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خاصی کوریج دی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقے کی بہت سی مشکلات تہران اور اسلام آباد کے اچھے تعلقات کے نتیجے میں حل ہوجائیں گی۔