Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے اعلی فوجی افسران میں رابطہ

پاکستان اور ہندوستان کے اعلی فوجی عہدیداروں نے سرحدی کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم او کے درمیان ہاٹ لائن پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سرحدی کشیدگی میں کمی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ قرار دیا۔اسی دوران پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے ناظم الامور جے پی سنگھ کو طلب کرکے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے حالیہ واقعات پر باضابطہ احتجاج کیا گیا۔جمعرات کے روز کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی مبینہ فائرنگ میں دو پاکستانی جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کو سرحدی کشیدگی میں اضافے اور فائرنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

ٹیگس