Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے ناصر شیرازی کی بازیابی کامطالبہ

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی اہم رکن جماعت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے اغواء کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اہم اعلیٰ سطحی اجلاس 22نومبر بروز بدھ اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ناصرشیرازی کے تین ہفتے سے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی مذمت کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ناصرشیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں ان کے اغوا سے متعلق آئندہ کے لایحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی کو تین ہفتے قبل لاھور سے اغوا کیا گیا اور عدالتی حکم کے باوجود انھیں تا حال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

 

ٹیگس