Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں ایران شناسی کا شعبہ قائم

پاکستان کے شہر پشاور میں ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ اور پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس یونیورسٹی میں ایران شناسی کا شعبہ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پشاور میں ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ عباس فاموری اور پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر حبیب احمد نے اپنی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع خاص طور پر دونوں ملکوں کے درمیان اعلی تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی-

اس ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فارسی زبان سکھانے کی کلاس بھی شروع کی جائے گی۔

عباس فاموری نے اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات میں توسیع، ثفافتی و تمدنی اشتراکات سے نئی نسل کو باخبر کرنا اور ایران و پاکستان کی علمی اور ثقافتی شخصیات کو متعارف کرایا جانا ضروری ہے۔

ٹیگس