Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صوبہ خیبر پختون خواہ میں شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردانہ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ مختار امامی نے ملک میں شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردانہ حملے کرکے انہیں شہید اور ان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی لاپرواہی کے سائے میں تکفیری عناصر شیعہ مسلمانوں کو شہید کررہے ہیں
علامہ مختار امامی نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس کارروائی نہ کی تو ملک عدم استحکام اور بدامنی کا شکار ہوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں تین شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی  اور دوسرے لاپتہ افراد کی رہائی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹیگس