Nov ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • کالعدم طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردہلاک

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سی ٹی ڈی (کانٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ) کی مبینہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

  محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سرگودھا روڈ پر نشاط آباد کے علاقے میں موٹرسائیکلوں پر سوار 7 افراد کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

ترجمان سی ٹی ڈی (کانٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ) کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد فرار بھی ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

 

ٹیگس