Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • لاہور دھرنا رانا ثناءاللہ کے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کے بعد ختم

مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان نے لاھور میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت پنجاب اور مال روڈ چیئرنگ کراس پر بیٹھے دھرنا قائدین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا اور دھرنے کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر آصف جلالی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

دھرنے کے قائد ڈاکٹر آصف جلالی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات کو تسلیم کرلیا گیا ہے، حلف نامے میں ترمیم کے ذمے داروں کو 20 دسمبر تک سامنے لایا جائے گا، حکومت نے جاں بحق افراد، گرفتار اور زخمیوں کی فہرستیں دی ہیں، رانا ثنا اللہ کے استعفے کا معاملہ خواجہ حمید الدین پر چھوڑ دیا ہے خواجہ حمید الدین نے 3 دسمبر تک رانا ثناء اللہ کا استعفی مانگا ہے، رانا ثنا کے استعفے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی جب کہ رانا ثنا باہر جاکر وضاحت نہیں کریں بلکہ ہمارے پاس آکر اپنے بیانات کی وضاحت دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات اور لاشوں کی وصولی میں ایک ماہ تک مداخلت نہیں کریں گے تاہم معاہدے پر ایک ماہ کے دوران عمل درآمد نہ ہوا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے۔

 

ٹیگس