Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ڈو مور کے بعد اب پاکستان کو امریکی دھمکی

بد نام زمانہ امریکی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے دھمکی دیتے ہوئےکہاہے کہ اگر پاکستان نے اپنی حدود میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکا ان کے خاتمے کے لئے کچھ بھی کر گزرے گا۔

کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا ہر قیمت پر پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتا ہے، اگر پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہا تو امریکا انہیں خود ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

مائیک پومپیو نےکہا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پاکستانی انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ سی آئی اے کے چیف کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کے موقع پرسامنے آیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم اور چیف آف دی آرمی اسٹاف سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس