• نواز شریف کی ججز پر کڑی نکتہ چینی

نواز شریف کا کہنا ہے کہ پانچ ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیاناس ہونا شروع ہوگیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق اور نا اہل ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلے ایک ڈکٹیٹر نے ہماری حکومت ختم کی اور اب پانچ ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیاناس ہونا شروع ہوگیا ہے ، پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے یہ گھناؤنا مذاق ہورہا ہے ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن اس کا یہ صلہ ملا کہ ہمیں ملک بدر کردیا گیا، جو ریفرنسزمیرے خلاف بنائے گئے ہیں میں ان کو قطعاً نہیں مانتا کیوں کہ یہ انتقام پر مبنی ہے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔

 

Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۷ UTC
کمنٹس