Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • سنی شیعہ ایک پلیٹ فارم پر

نظام مصطفی کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی، صدر جے یو پی پنجاب مولانا نوراحمد سیال، پیر محفوظ مشہدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں نظام مصطفی کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت پُرامن ہیں اور اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔

پیراعجاز احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ شاہ احمد نورانی نے سنی شیعہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے 1990ء کی دہائی میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خلاف جہاد کیا۔ اہلسنت نے امت مسلمہ کے مسائل میں ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا اور دوسرے مکاتب فکر کی بھی قیادت کی، اسی لئے شاہ احمد نورانی قائد اہلسنت کی بجائے قائد ملت اسلامیہ کہلاتے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ اکابرین جمعیت نے ہمیشہ دانشمندی اور مفکرانہ سوچ کے ساتھ مسلمانوں کو متحد کیا۔ کبھی کفر اور شرک کے فتوے نہیں لگائے۔

 

ٹیگس